ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

اونٹ کا ایک آنسو انسان کی جان بچا سکتا ہے،نئی تحقیق

datetime 25  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اونٹ کے آنسو بہت قیمتی ہیں اور انسان کی جان بچا سکتے ہیں۔راجستھان میں نیشنل ریسرچ سینٹر آن کیملز کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں یہ دریافت کیا کہ اونٹ کے آنسو اور اینٹی باڈیز سانپوں کی 26 مختلف اقسام کے زہر کا اثر ختم کرنے کے لیے موثر دوا کے طور پر کام کر سکتی ہیں۔تحقیق کے نتائج کے مطابق اونٹ کے آنسوں اور خون سے حاصل کی جانے والی اینٹی باڈیز زہر کے مہلک اثرات کو بے اثر کر سکتے ہیں خاص طور پر زہر کے ان اثرات کو جو خون بہنے میں روکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔

یہ اینٹی ڈوٹ ناصرف زہر کے مہلک اثرات کو بیاثر کرنے کے لیے زیادہ موثر ثابت ہوا ہے بلکہ ہارس امیونوگلوبلین پر مبنی روایتی علاج کے مقابلے میں کم خطرناک بھی ہے۔اس تحقیق کے نتائج کو سانپ کے کاٹنے سے ہونے والی اموات اور معذوریوں سے دوچار ہونے والے خطوں اور خاص طور پر بھارت کے دیہی علاقوں کے لیے گیم چینجر کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ دنیا میں سانپ کے کاٹنے سے سب سے زیادہ اموات بھارت میں ہوتی ہیں۔ایک اندازے کے مطابق بھارت میں سالانہ سانپ کے کاٹنے سے 58 ہزار اموات اور 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد مستقل معذوری کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…