بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

سینئر سیاستدان میاں اظہر انتقال کرگئے

datetime 22  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب و رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر انتقال کرگئے۔فیملی ذرائع کے مطابق میاں محمد اظہر طویل عرصے سے بیمار اور زیر علاج تھے اور لاہور میں ان کا انتقال ہوا ہے۔میاں محمد اظہر 2024کے الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129سے پی ٹی آئی کے حمایتی یافتہ امیدوار تھے اور آزاد حیثیت میں رکن منتخب ہوکر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے تھے۔اس سے قبل انہوں نے سابق گورنر پنجاب کی ذمہ داری بھی انجام دی تھی۔ان کا شمار پاکستان کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا تھا۔

گزشتہ کئی عرصے سے وہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی تھے اور آخری بار ہونے والے عام انتخابات میں این اے 129سے رکن قومی اسمبلی منتخب بھی ہوئے تھے۔حماد اظہر نے جون 2023میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے 88سالہ والد کو پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے تاہم دو روز کے بعد انہوں نے میاں محمد اظہر کی گھر واپسی کی تصدیق بھی کردی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سابق گورنر میاں اظہر کے انتقال پر افسوس، سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…