اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

دریا میں رپورٹنگ کرنے والے صحافی کے پاؤںکے نیچے لاپتہ لڑکی کی لاش آگئی

datetime 22  جولائی  2025 |

ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل کے شمال مشرقی علاقے باکابال میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب ایک رپورٹر نے ایک گمشدہ 13 سالہ اسکول کی طالبہ کے لاپتہ ہونے پر رپورٹنگ کے دوران بظاہر لاش پر پائوں رکھ دیا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے۔ یہ واقعہ میارِم دریامیں پیش آیا، حیران کن طور پر یہ وہی مقام ہے جہاں بچی کو آخری بار زندہ دیکھا گیا تھا۔ینیلڈو فرازا نامی رپورٹر دریا میں داخل ہوئے تاکہ پانی کی گہرائی اور اس جگہ کی جانچ کر سکیں جہاں لڑکی تیر رہی تھی۔

لیکن شاید وہ دریا کے اندر موجود لاش سے بے خبر تھے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی پانی ان کے سینے تک پہنچا، وہ اچانک چونک اٹھے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو بتایا کہ انہیں پانی کے نیچے کچھ چھوتا ہوا محسوس ہوا۔ وہ گھبرا گئے اور فورا کم گہرے پانی کی طرف واپس آئے، اور پیچھے مڑ کر اس جگہ کو دیکھتے رہے جہاں وہ کھڑے تھے۔انہوں نے اپنی ٹیم سے کہا کہ میرے خیال میں یہاں پانی کے نیچے کچھ ہے۔ ویڈیو کو رپورٹر کو یہ کہتے سنا گیا کہ نہیں، میں نہیں جا رہا، مجھے ڈر لگ رہا ہے۔

وہ بازو جیسا کچھ تھا کیا یہ وہی بچی ہو سکتی ہے؟ لیکن یہ مچھلی بھی ہو سکتی ہے، مجھے نہیں معلوم۔رپورٹ نشر ہونے کے بعد 30 جون کو ریسکیو اہلکاروں نے رائسا نامی گمشدہ بچی کی تلاش دوبارہ شروع کی۔ بالآخر وہ اسی مقام پر بچی کی لاش تک پہنچے جہاں رپورٹر رپورٹنگ کر رہے تھے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا لینیلڈو فرازا نے اپنی رپورٹ کے دوران واقعی لاش کو محسوس کیا تھا یا نہیں۔رپورٹ کے مطابق رائسا اپنے دوستوں کے ساتھ تیرتے ہوئے دریا میں ڈوب گئی تھی۔ پوسٹ مارٹم سے یہ تصدیق ہوئی کہ اس کی موت حادثاتی ڈوبنے سے ہوئی، اور جسم پر کسی تشدد یا زخم کے آثار نہیں پائے گئے۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…