پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ منسوخ

datetime 21  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(این این آئی) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث منسوخ کردیا گیا۔کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی شاہد آفریدی ”بوم بوم”بھارتیوں کے اعصاب پر سوار ہے، بھارتی کرکٹرز کی پاکستانی لیجنڈزسے نفرت کھل کر سامنے آگئی۔برمنگھم میں ہونے والا پاک بھارت مقابلہ بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے منسوخ ہوا، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا یہ میچ شیڈول تھا۔

اس حوالے سے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شاہد آفریدی کے ڈر سے 5 بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔جن بھارتی کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کیا ان میں یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، یووراج سنگھ شامل ہیں۔بھارتی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اگر شاہد آفریدی نے پاکستان کی طرف سے کھیلا تو ہم یہ میچ نہیں کھیلیں گے، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ بے تاب تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 5 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، دوسرے میچ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو بال آؤٹ پر شکست دی۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…