اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

ایران کا جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

datetime 21  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی) ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران، یورپی ممالک کے ساتھ جوہری مذاکرات جمعے کو استنبول میں ہوں گے۔ترجمان کے مطابق یورپی ممالک سے مذاکرات کی میزبانی ترکیہ کرے گا، برطانیہ، فرانس،جرمنی سے مذاکرات جمعے کو استنبول میں ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے یہ پیشرفت، یورپی ممالک کی دھکمیوں کے بعد سامنے آئی ہے، ایران کو مذاکرات نہ کرنے پر عالمی پابندیاں لگائے جانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ یہ اہم ملاقات ایران، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ہوگی۔ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ان دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ اگر یورپی یونین یا ای تھری کوئی مثبت کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں دھمکیوں اور دبا کی پرانی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔ اسنیپ بیک جیسا ہتھکنڈہ ان کے پاس نہ قانونی بنیاد رکھتا ہے اور نہ اخلاقی۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی وہ قرارداد جو اس معاہدے کو قانونی تحفظ دیتی ہے، 18 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے ہی اگر اسنیپ بیک میکانزم فعال کیا گیا تو ایران پر دوبارہ سخت پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…