جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی فضائیہ کی ناکامی اور مودی سرکار کی پردہ پوشی بے نقاب

datetime 19  جولائی  2025 |

لندن (این این آئی)برطانوی جریدے نے بھارتی فضائیہ کی عبرتناک ناکامی اور مودی سرکار کی پردہ پوشی کو بے نقاب کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق معرکہ حق کے دوران پاکستان کے ہاتھوں جدید طیارے گنوا کر بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارتی فضائیہ کے جدید طیارے گرا کر دشمن کی طاقت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ دی اکانومسٹ کے مطابق بھارت کے کم از کم پانچ طیارے تباہ ہوئے جن میں مہنگے رافیل بھی شامل تھے۔بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل انیل چوہان نے تسلیم کیا کہ جنگی غلطیوں کی وجہ سے بھارت نے طیارے کھوئے۔

بھارتی دفاعی اتاشی کیپٹن شیو کمار نے بھی اعتراف کیا کہ سیاسی قیادت نے پاکستانی فوجی تنصیبات پر حملے کی اجازت نہیں دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی رافیل طیارے سپیکٹرا وار سسٹم ہونے کے باوجود پاکستانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہے، جبکہ ان طیاروں پر نہ میٹیور میزائل نصب تھے اور نہ ہی جدید سافٹ ویئر اور الیکٹرانک جمنگ سسٹم موجود تھا۔بھارت میں رافیل طیارے کی ناکامی پر فوجی حلقوں کی جانب سے داسوٹ کمپنی پر تنقید کی جا رہی ہے اور کمپنی پر سافٹ ویئر شیئر نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دی اکانومسٹ نے انکشاف کیا کہ چین نے پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ رئیل ٹائم ٹارگٹنگ ڈیٹا بھی فراہم کیا۔ ر پورٹ کے مطابق مودی سرکار کی ناکامی کے بعد بھارت میں آئندہ 114 طیارے خریدنے کی ڈیل پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ بھارتی اپوزیشن کا الزام ہے کہ مودی سرکار اس ناکامی کو چھپانے کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے سے قاصر ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے اکالیا کلان (بھٹنڈا)میں بھارتی طیارے کا ملبہ گرا، مگر متاثرہ خاندان آج بھی معاوضے کے منتظر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…