نئی دہلی(این این آئی)بھارتی فوج کے کرنل امیت کمار نے اپنی ہی فوج میں چھپے درندوں کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہیکہ ان کی اہلیہ کو افسران نے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔گزشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی کرنل امیت کمار کے اکانٹ سے مختلف ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اہلیہ سے زیادتی کا دعوی کیا گیا۔ویڈیو میں امیت کمار کی پریشان حال اہلیہ نے فوجی افسران پر زیادتی کا الزام عائد کیا۔
امیت کمار کی اہلیہ نے بتایا کہ میں اسپتال کے روم میں بیٹھی تھی، اسی دوران بریگیڈیئر، ونگ کمانڈر اور کرنل سمیت کئی افسران میرے روم میں آئے، انہوں نے میرے کمرے کو لاک کرکے میرا موبائل چھین لیا۔ویڈیو میں کرنل امیت کے بیٹے کو بھی اپنی والدہ کے ساتھ ہوئے واقعے پر روتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اسی ویڈیو میں بھارتی فوج کا ایک افسر امیت کمار پر حملے کا الزام لگا رہا ہے۔