ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

لندن،شرارتی کچھوے نے گھر میں آگ لگا دی

datetime 18  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)شرارتی کچھوے نے گھر میں آگ لگا دی، فائر بریگیڈ نے کچھوے اور اس کے ساتھ موجود پالتو کتے کو بچا لیا۔جنوبی لندن کے علاقے مِٹچم میں ایک حیرت انگیز اور دلچسپ واقعہ پیش آیا، ایک شرارتی کچھوے نے اپنے ہی گھر میں آگ لگا دی، خوش قسمتی سے فائر بریگیڈ نے بروقت پہنچ کر ناصرف آگ پر قابو پایا بلکہ گھر میں موجود دونوں پالتو جانوروں کچھوے اور ایک کتے کو بحفاظت بچا لیا۔لندن فائر بریگیڈ کے مطابق کچھوا اپنے ٹینک میں نصب حرارت دینے والے لیمپ کو ٹکر مار کر گرا بیٹھا، جس سے نیچے رکھی گئی خشک گھاس میں آگ لگ گئی، آگ کی اطلاع صبح 11:40 بجے ملی اور 12:22 بجے تک فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔

فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو بتایا گیا کہ اندر دو پالتو جانور موجود تھے جنہیں تلاش کے بعد محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا، کتا سیڑھیوں کے نیچے چھپا ہوا تھا، جبکہ کچھوا اپنے ٹینک کے قریب ہی موجود تھا۔مالک نے جانوروں کو محفوظ دیکھ کر فائر بریگیڈ کا شکریہ ادا کیا، فائر بریگیڈ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ یہ واقعہ ہمیں یاد دہانی کرواتا ہے کہ حرارتی آلات کو استعمال کرتے وقت خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…