ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ بورڈ میں 6 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

datetime 18  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ میں 6 ارب روپے سے زائد کی مالی بدانتظامی اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آڈیٹر جنرل کی 2023-24ء کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے مقررہ بجٹ سے 66 کروڑ روپے زائد خرچ کیے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسپانسرشپ کی مد میں 5 ارب 34 کروڑ روپے کی رقم ریکور نہیں کی گئی جبکہ میڈیا رائٹس کو ریزرو پرائس سے کم قیمت پر دینے سے 44 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میچوں کیلئے 14 ذاتی بلٹ پروف گاڑیوں کے باوجود کرائے پر کوسٹرز لینے سے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ ان گاڑیوں نے سرکاری خزانے سے 2 کروڑ روپے کا ڈیزل بھی استعمال کیا۔چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 41 لاکھ روپے سے زائد کے غیر قانونی اخراجات کیے گئے جو یوٹیلٹی بلز، پیٹرولیم اور ہوٹل رہائش کی مد میں تھے۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین کو بطور وفاقی وزیر مراعات حاصل ہونے کے باوجود اضافی اخراجات کی اجازت نہیں تھی۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی پر مامور پولیس نے میچوں کے دوران 6 کروڑ 33 لاکھ روپے کا کھانا کھایا جسے آڈیٹر جنرل نے غیر قانونی قرار دیا جبکہ پولیس حکام کو 20 فکسڈ ڈیلی الائونسز بھی دیئے گئے۔حکام کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ٹیموں کو وی وی آئی پی سیکیورٹی دی گئی لیکن آڈٹ حکام کے مطابق یہ ذمہ داری متعلقہ صوبائی یا وفاقی حکومت کی تھی۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد کو 55 لاکھ روپے سے زائد کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی جبکہ اسلام آباد کلب نے سرکاری سہولیات کے کمرشل استعمال سے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کمائے۔رپورٹ میں ڈائریکٹر میڈیا کی 9 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر تعیناتی اور 81 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی غیر قانونی قرار دی گئی۔رپورٹ کے مطابق اوپن مقابلے کے بغیر ٹکٹوں کا 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا ٹھیکہ، میچ فیس، کوچنگ اسٹاف کی ہائرنگ، براڈکاسٹنگ رائٹس اور بلٹ پروف گاڑیوں کے کرائے میں بھی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔آڈیٹر جنرل نے تمام غیر قانونی اخراجات کی وصولی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…