منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

ویرات کوہلی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست، بھارت کو ٹیم میں خلا محسوس ہونے لگا

datetime 17  جولائی  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)لندن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کو پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز میں 1ـ2 کے خسارے کا سامنا ہے، اور اسی دوران سابق بھارتی آل راؤنڈر اور ورلڈ کپ فاتح مدن لال نے ویرات کوہلی سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی اپیل کر دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مدن لال نے کہاکہ ویرات کوہلی کو اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینی چاہیے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا تجربہ منتقل کرنا چاہیے۔سابق بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ ”ویرات کوہلی کا جذبہ بھارتی کرکٹ کے لیے بے مثال تھا۔ میری خواہش ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں آئیں۔ اس میں کوئی شرمندگی کی بات نہیں، اگر اس سیریز میں نہیں تو اگلی میں واپس آ جائیں۔

”مدن لال نے کہاکہ ”میرے خیال میں ویرات ابھی 1ـ2 سال مزید آسانی سے کھیل سکتے ہیں۔ آپ نے اچانک چھوڑ دیا، یہ زیادہ دیر نہیں ہوئی، پلیز واپس آئیں۔”واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے دورے سے صرف ایک ماہ قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس سے ان کے شاندار کیریئر کا اختتام ہوا۔ ویرات نے 31 سنچریوں اور 31 نصف سنچریوں کے ساتھ 46.85 کی اوسط سے 9,230 رنز بنائے اور بھارت کے چوتھے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹیسٹ بلے باز بنے۔ویرات کوہلی کے جانے سے بھارت کی بیٹنگ لائن میں نمبر 4 پر خلا پیدا ہوگیا، جسے پْر کرنے کے لیے نوجوان کپتان شبمن گل نے اپنی کارکردگی سے متاثر کیا۔ شبمن گل نے لیڈز ٹیسٹ میں 147 رنز بنائے، جبکہ ایجبیسٹن میں دوسرے ٹیسٹ میں 269 اور 161 کی شاندار اننگز کھیلیں۔ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی متاثر کن نہ رہی، لیکن اس کے باوجود وہ اب تک سیریز میں 607 رنز کے ساتھ 101.17 کی اوسط سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…