ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

مودی راج میں بھارت کا تعلیمی نظام تباہ، طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

datetime 17  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)مودی کے راج میں بھارت کا تعلیمی نظام تباہی کی جانب جا رہا ہے جب کہ طلبہ کا مستقبل بھی دا پر لگ گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں بھارتی طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ چکا ہے۔ مودی راج میں بھارتی تعلیمی نظام تباہی کا شکار اور بھارت ذہنی انحطاط کی راہ پر گامزن ہے۔مودی سرکار کا وکاس صرف ایک سیاسی دھوکا ہے۔

بھارت کی نسلیں تعلیم سے محروم اور ذہنی طور پر مفلوج ہو چکی ہیں۔ مودی سرکار نے تعلیم کو دانستہ نظر انداز کیا تاکہ نسلوں کو ہندوتوا ایجنڈے کا ایندھن بنایا جا سکے۔ مودی کی سیاست کا محور شعور نہیں، بلکہ اندھی عقیدت اور نفرت کا فروغ ہے۔بھارت میں نویں جماعت کے 69 فیصد طلبہ بنیادی نمبر سسٹم اور فیصد کا حساب نہیں سمجھ سکتے تو وہ ملک کی ترقی میں کیا کردار ادا کریں گے؟۔ ایک سروے نے ہندوستانی تعلیمی نظام کی افسوسناک حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔سروے کے مطابق تقریبا نصف طلبہ خواندگی، حساب کتاب اور حالات کے مطابق فیصلہ سازی کی بنیادی مہارتوں سے محروم ہیں۔ تیسری جماعت کے 45 فیصد طلبہ 99 تک کے ہندسے ترتیب نہیں دے سکتے، جو ابتدائی تعلیم میں سنگین ناکامی کی علامت ہے۔اسی طرح نویں جماعت کے 66 فیصد طلبہ جاندار اور بے جان میں فرق نہیں کر سکتے، جو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صرف تعلیمی بحران نہیں، بلکہ قومی ہنگامی صورتحال ہے جو بھارت کی معاشی و سماجی ترقی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں تعلیمی معیار مزید خراب ہے، جہاں تعلیمی سہولیات اور ناقص اساتذہ کی موجودگی صورتحال کو مزید بگاڑہی ہے۔ دنیا تیزی سے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کی طرف بڑھ رہی ہے جب کہ بھارت میں بنیادی سہولیات کی کمی نوجوانوں کو عالمی مقابلے سے دور کر چکی ہے۔مودی سرکار کا نظامِ تعلیم نہ صرف بھارت بلکہ لاکھوں بچوں کا مستقبل تباہ کر رہا ہے۔ مودی سرکار تعلیم کو پس پشت ڈال کر بھارتی عوام کو نفرت، جنگی جنون اور فکری غلامی کی طرف دھکیل رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…