اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

بھارتی خاتون امریکی اسٹور سے سامان چراتے پکڑی گئی، ویڈیو وائرل

datetime 17  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی ریاست الینوائے میں ایک بھارتی نژاد خاتون کو معروف ریٹیل اسٹور “ٹارگٹ” سے قیمتی اشیاء چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں خاتون کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ یکم مئی کو پیش آیا اور اس کی نگرانی کیمرے کی ویڈیو حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، خاتون اننتا اوولانی پر الزام ہے کہ انہوں نے تقریباً 1300 امریکی ڈالر، یعنی تین لاکھ پاکستانی روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون اسٹور میں سات گھنٹے تک خریداری کرتی رہیں، جس کے بعد اسٹور کے عملے کو شک ہوا اور انہوں نے پولیس کو مطلع کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم، جس میں ایک خاتون افسر اور دو مرد اہلکار شامل تھے، فوراً موقع پر پہنچی۔پولیس نے اننتا سے چار گھنٹے سے زائد وقت تک سوالات کیے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمہ نے اپنی صفائی میں کہا کہ وہ سامان کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔ تاہم خاتون افسر نے انہیں جواب دیا کہ آپ کو پہلے ادائیگی کرنی چاہیے تھی، اب بعد میں کرنے کی پیشکش ناقابل قبول ہے، اس لیے ہمیں آپ کا شناختی کارڈ درکار ہے۔پولیس نے ملزمہ کی جانب سے فوری ادائیگی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…