بنکاک(این این آئی )تھائی لینڈ میں خاتون نے درجنوں بدھ مذہبی راہبوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرکے ان کی نازیبا ویڈیوز بنائیں اور بلیک میل کرکے لاکھوں ڈالرز ہتھیالے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک خاتون کو سینیئر بدھ راہبوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
خاتون کے گھر سے راہبوں کی ہزاروں نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں جن کو بلیک میلنگ کے استعمال کرکے رقم بٹورتی تھی۔ملزمہ ویلاوان ایمساوت کے گھر سے لاکھوں ڈالرز بھی ملے جو راہبوں کو بلیک میل کرکے ہتھیائے گئے تھے۔