اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

محمد سراج کی گیند نے بین اسٹوکس کو ’’زندہ لاش‘‘ بننے پر مجبور کردیا، ویڈیو وائرل

datetime 15  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)لندن کے تاریخی لارڈز اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ایک ایسا لمحہ آیا جس پر اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے ساتھ ساتھ کمنٹری باکس بھی قہقہوں سے گونج اٹھا۔بھارت کے فاسٹ باؤلر محمد سراج کی تیز گیند سیدھی انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کے ”باکس” پر لگی، جس پر اسٹوکس تکلیف کی شدت سے پچ پر زندہ لاش کی طرح سیدھے لیٹ گئے۔محمد سراج کی یہ خطرناک گیند اوور دی وکٹ کے بجائے راؤنڈ دی وکٹ آکر پھینکی گئی، اور جتنی باؤنس کی امید تھی، گیند نے اتنی باؤنس نہیں لی، اور سیدھی بین اسٹوکس کے حساس جسمانی حصے پر جا لگی۔ اسٹوکس نے خود کو سنبھالنے کے لیے کچھ دیر لیٹے رہنے میں ہی عافیت سمجھی، جبکہ کمنٹیٹر ناصر حسین نے موقع کی مناسبت سے دلچسپ جملہ کہا:”اوور میں اب کوئی بالز نہیں بچی!”اس دوران بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول اور دھرو جریال نے اسٹوکس کی خیریت پوچھنے کی زحمت تک نہ کی، تاہم رویندر جڈیجا آگے بڑھ کر اسٹوکس کے پاس آئے اور غالباً ان کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیڈنگلے ٹیسٹ میں جب اسٹوکس کی گیند راہول کو اسی جگہ لگی تھی تو اسٹوکس نے بھی ان کی خیریت دریافت کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی تھی۔میچ کے دوران بین اسٹوکس کی فارم مسلسل سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ اینڈرسنـٹنڈولکر ٹرافی کی اس سیریز میں اسٹوکس نے اب تک 20، 33، 0 اور 33 رنز بنائے، جبکہ لارڈز کی پہلی اننگز میں انہوں نے 44 رنز کی محتاط اننگز کھیلی۔ دوسری اننگز میں بھی اسٹوکس سنبھل کر کھیل رہے تھے جب انہیں یہ ”جھٹکا” لگا۔اس لمحے پر سابق انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے اسکائی اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ لمحہ تھکا دینے والا ضرور تھا، لیکن دیکھنے میں زبردست لگا۔ بھارت نے شاندار بولنگ کی، اچھی شدت کے ساتھ آغاز کیا، جس کے بعد انگلینڈ نے بھی فائٹ بیک کیا۔”انہوں نے ہیری بروک کی جلد بازی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پچ پر اگر 220 کا اسکور بھی بن جائے تو انگلینڈ کے بولرز میچ میں واپس آسکتے ہیں۔محمد سراج کی اس گیند اور اسٹوکس کے درد سے بلبلانے کے اس منظر نے لارڈز ٹیسٹ کا رنگ ہی بدل دیا، اور سوشل میڈیا پر یہ کلپ تیزی سے وائرل ہوگیا، جسے دیکھ کر شائقین ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…