جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب نے حج پر آنے والی خواتین کے لیےبڑی شرط ختم کردی

datetime 14  جولائی  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے خواتین حاجیوں کیلئے محرم کی شرط ختم کردی ہے، رواں سال بھی حج کے اخراجات قسطوں میں لینے پر غور کیا جائے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت مذہبی امور کا اجلاس چیئرمین عامر ڈوگر کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔سردار یوسف نے بتایا کہ 2025ء کا حج کامیاب رہا، سعودی حکومت نے ہمیں ایکسیلنس ایوارڈ دیا، پاکستان میں یہ پہلی مرتبہ ایوارڈ ملا اور حاجیوں کی طرف سے بڑا اچھا فیڈبیک آیا ہے، ہماری ٹاسک فورس نے حاجیوں کیلئے بڑے اچھے انتظامات کیے ہیں، کسی حاجی کو وہاں پر کوئی شکایت ہوئی تو اسے وہیں پر حل کیا گیا، پہلی مرتبہ ہم نے اپنے حاجیوں کیلئے شعائر میں ائیر کنڈیشنڈ سہولیات کا انتظام کیا عرفات میں بھی ائیر کنڈیشنڈ خیموں کا اہتمام کیا گیاہے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ شعائر میں حاجیوں کو بڑی اچھی سہولیات ملیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ سعودی تعلیمات کی ہدایات کی روشنی میں انتظامات کیے جائیں، نئی حج پالیسی بنائی جارہی ہے، اراکین کمیٹی اس کیلئے تجاویز دے سکتے ہیں۔چیئرمین عامر ڈوگر نے کہا کہ بلاشبہ اس دفعہ جو ہمارا حج تھا اس کے مثالی انتظامات تھے، حج کے اچھے انتظامات پر وزیر مذہبی امور اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں، ہم چاہتے ہیں حج 2026ء کے انتظامات بھی بہترین ہوں۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ 67 ہزار پرائیویٹ حاجی رہ گئے تھے، اس کے بعد 10ہزار کی ہمیں مزید اجازت ملی، 63 ہزار حاجی اس مرتبہ حج کرنے سے رہ گئے تھے۔چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ منیٰ، عرفات، مزدلفہ میں سے رہائش کے معیار کا کچھ بتاسکتے ہیں؟۔اس پر وفاقی وزیر حج سردار محمد یوسف نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ سہولیات کراچی اور اسلام آباد کیلئے تھیں، سعودی حکومت کی جانب امیگریشن کیلئے 50، 50 افراد پر مشتمل عملہ فراہم کیا گیا تھا، آئندہ حج کے موقع پر لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی روڈ ٹو مکہ سہولیات دینے کی کوشش کررہے ہیں، سعودی حکومت نے 12 ذی الحج کو اپنی حج پالیسی جاری کردی ہے ہماری کوشش ہے آئندہ سال حج مزید بہتر ہو، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ورلڈ کلاس سہولیات پر مشتمل حج پالیسی بنائی ہے۔رکن کمیٹی آسیہ تنولی نے کہا کہ اس مرتبہ حج بڑی خوش اسلوبی سے مکمل ہوا ہے، ہر حاجی کہہ رہا ہے اس سال بڑا بہترین حج ہوا ہے، حج کی رجسٹریشن ابھی سے شروع ہوچکی ہے۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اس دفعہ حاجیوں کو تمام سہولیات دی گئیں، حتی کہ آئسکریم بھی دی گئی، ابھی تک حج کے لیے 4لاکھ 55 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروا دی ہے، پہلے ہمارا حج کا کوٹا 1لاکھ 89ہزار مگر آئندہ سال 2لاکھ 55ہزار حاجیوں کا کوٹا مل سکتا ہے، ہم نے اس کیلئے درخواست کردی ہے۔

رکن کمیٹی شگفتہ جمانی نے کہا کہ جو حاجی اس سال حج سے رہ گئے ہیں کیا ان کو آئندہ سال ترجیحح ملے گی؟ پچھلے سال رہ جانے والے حاجیوں کے پیسے کب تک واپس کیے جائیں گے؟ ایک رکن نے پوچھا کہ کیا بھارت کی کوئی کمپنی ہمارے حاجیوں کو لے کر گئی ہے؟وزیر مذہبی امور سوالات پر کہا کہ بھارت کی کوئی کمپنی ہمارے حاجیوں کو نہیں لے کر گئی، 365 ملین سعودی ریال سعودی عرب میں جمع ہیں، ہم نے کہا تھا جو چاہے پیسے واپس لے سکتا ہے، پرائیویٹ حج آپریٹرز نے کہا تھا کہ ان حاجیوں کے پیسے وہاں پر رہنے دئیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ جنہوں نے اس سال پیسے جمع کرائے ان کو ترجیح دی جائے گی۔ چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ بغیر محرم کے خواتین کے حج کے لیے کوئی تجویز زیر غور ہے؟سردار یوسف نے کہا کہ سعودی عرب نے خواتین حاجیوں کے لیے محرم کی شرط ختم کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال بھی حج کے اخراجات قسطوں میں لینے پر غور کیا جائے گا۔چیئرمین کمیٹی نے تجویز دی کہ کمیٹی کا ایک اجلاس سعودی عرب میں رکھا جائے، عمرہ اور زائرین کیلئے بحری جہاز کا سفر شروع کیا جائے۔رکن کمیٹی سیما محی الدین نے پوچھا کہ بھارت حاجیوں کو سبسڈی دیتا ہے کیا ہمارے ہاں کوئی ایسی تجویز ہے؟ رکن کمیٹی آسیہ تنولی نے پوچھا کہ یوتھ کے لوگوں کو حج کروانے کی کوئی تجویز ہے؟وزارت مذہبی امور کے حکام نے بتایا کہ حج و عمرہ اور زائرین کیلئے بحری سفر کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…