منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ایئرانڈیا حادثہ، پائلٹس میں ڈپریشن اور ذہنی صحت کے مسائل کا انکشاف

datetime 14  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)ایئر انڈیا حادثے کی تحقیقات میں پائلٹس کے میڈیکل ریکارڈز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تفتیش کاروں نے ایئر انڈیا کے پائلٹس میں ڈپریشن اور ذہنی صحت کے مسائل کا دعوی کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت بوئنگ 787 ڈریم لائنر کا کنٹرول کیپٹن سمیت سبھروال کے پاس تھا، جو 8 ہزار 200 فلائٹ گھنٹوں کا تجربہ رکھتے تھے۔گزشتہ ماہ 12 جون کو طیارے کی اڑان بھرنے کے چند لمحوں بعد ہی ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 کے کاک پٹ میں دو فیول سوئچ آف ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں طیارے کے انجن بند ہوئے اور وہ زمین سے جا ٹکرایا تھا۔

ان سوئچز میں لاکنگ فیچر ہوتا ہے یعنی انہیں کھولنے یا بند کرنے سے پہلے انہیں اوپر اٹھانا پڑتا ہے، یہ کوئی آسان بٹن نہیں جسے غلطی سے دبایا جا سکے۔غیر ملکی رپورٹس کے مطابق حادثے کی تحقیقات میں پائلٹ کے طرزِ عمل کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ بھارت کے ایک سرکردہ ایوی ایشن سیفٹی ماہر نے انکشاف کیا کہ ایئر انڈیا کے متعدد پائلٹس نے تصدیق کی کہ کپتان سبھروال ذہنی مسائل کا شکار تھے اور گزشتہ تین سے چار سال میں انہوں نے فلائنگ سے وقفہ اور میڈیکل چھٹی بھی لی تھی تاہم حادثے سے قبل ایئر انڈیا نے انہیں میڈیکل کلیئرنس دے دی تھی۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…