نئی دہلی (این این آئی)جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر دواناگرے میں ایک شخص نے قرض لوٹانے کے لیے ہونے والے جھگڑے کے معاملے پر اپنی بیوی کی ناک کا ایک حصہ کاٹ ڈالا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس سفاک شخص نے پہلے تو اپنی بیوی سے بدکلامی کی پھر اس پر حملہ کیا اور آخر میں اس کی ناک کاٹ دی، جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب اس کی حالت بہتر ہے۔ ودیا کی درخواست پر پولیس نے اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔







































