اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

فرانس،18 سال قبل پکڑے گئے نوادرات ابھی تک بلوچستان کو واپس نہ مل سکے

datetime 10  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)فرانس میں 18سال قبل پکڑے گئے بلوچستان کے نوادرات ابھی تک صوبے کو واپس نہیں مل سکے، بلوچستان کے محکمہ ثقافت وآثارِ قدیمہ نے فرانس میں پاکستانی سفارت خانے میں موجود نوادرات واپس منگوانے کے لیے مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری ثقافت وآثار قدِیمہ سہیل الرحمان بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان کے آثارِ قدیمہ 2006ـ2007ء میں فرانس اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران فرانسسی ایئرپورٹ پر پکڑے گئے تھے جنہیں فرانسسی حکومت نے 2019ء میں فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیا تھا۔

سہیل الرحمان بلوچ نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے نے وہ نوادرات ابھی تک بلوچستان کو واپس نہیں کیے ہیں، محکمہ آثار قدیمہ نے ان نوادرات کی واپسی کے لیے صوبائی حکومت، وفاقی وزاراتِ آثارِ قدیمہ اور فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کو مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری ثقافت و آثارِ قدیمہ نے بتایا کہ اٹلی اور برطانیہ میں بھی موجود بلوچستان کے نوادرات واپس منگوائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یو ایس ایڈ سے نو کروڑ روپے کی لاگت سے کوئٹہ کے عجائب خانے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، تینوں ممالک اٹلی، برطانیہ اور فرانس سے نوادرات منگوا کر اس عجائب گھر میں رکھے جائیں گے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…