اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

نیویارک دہلی کی 2 پروازوں کے بوئنگ 787 طیاروں میں فنی خرابی پر بھارتیوں میں خوف

datetime 8  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمدآباد(این این آئی )احمد آباد طیارہ حادثے کا خوف بھارتیوں پر ابھی تک طاری ہے کہ نیویارک دہلی کی 2 پرواز کے اسی بوئنگ طیاروں کو فنی خرابی پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس پر بیشتر بھارتیوں نے بوئنگ 787 میں پے در پے فنی خرابیوں پر شدید تنقید شروع کردی ہے۔غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز یو اے 82 نے گزشتہ رات ساڑھے 9 بجے نیویارک سے دہلی کیلئے ٹیک آف کیا تو روانگی کے 50 منٹ بعد پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو جنرل ایمرجنسی کا پیغام بھیجا اور طیارے کو واپس نیویارک موڑ لیا گیا۔

لگ بھگ 4 سال پرانے اس بوئنگ 787 ڈریم لائنر 9 طیارے نے ٹیک آف کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد نیویارک میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔ عین اسی وقت نیو دہلی سے روانہ ہوئی پرواز یو اے 83 لگ بھگ 16 گھنٹے کا سفر طے کرکے نیویارک کے راستے میں تھی کہ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈیکلیئر کرتے ہوئے بوئنگ 787 ڈریم لائنر 9 طیارے کو امریکا کے بوسٹن ایئرپورٹ پر لینڈ کرا دیا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…