منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

سانپ نے آسٹریلوی پرواز میں گھنٹوں کی تاخیر کروادی

datetime 3  جولائی  2025 |

میلبورن(این این آئی)آسٹریلیا میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس میں ایک سانپ نے آسٹریلیا کی پرواز میں 2 گھنٹوں کی تاخیر کروا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے ہوائی اڈے پر پیش آیا جہاں جہاز کے عملے کو بورڈنگ سے قبل جہاز کے لینڈنگ گیئر کے قریب ایک زندہ سانپ نظر آیا۔سانپ کی موجودگی نے مسافروں اور عملے کی سلامتی کے خدشات کو جنم دیا جس پر ایئرپورٹ سیکیورٹی اور وائلڈ لائف حکام کو فوری طور پر بلایا گیا۔

سانپ کو پکڑنے میں 2 گھنٹے لگ گئے کیونکہ وہ جہاز کے نچلے حصے میں چھپ گیا تھا۔ حفاظتی معائنہ مکمل ہونے کے بعد ہی جہاز کو اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔ اس دوران مسافروں کو ایئرپورٹ لاونج میں انتظار کرنا پڑا۔ابتدائی رپورٹوں کے مطابق یہ سانپ غیر زہریلا پائتھن تھا۔ آسٹریلیا میں سانپوں کی کئی اقسام عام ہیں اور اکثر گرمیوں میں ہوائی اڈوں کے آس پاس بھی پائے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…