لاہور (این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ بیٹرزکی رینکنگ جاری کردی جس کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ بیٹرز کی فہرست میں انگلینڈ کے جو روٹ سرفہرست ہیں، بھارت کے ریشبھ پنت ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے اور آسٹریلیا کیٹریوس ہیڈ 3درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل ایک درجے تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ محمد رضوان3درجے تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا کی دوسری اورآسٹریلیا کے پٹ کمنز کی تیسری پوزیشن ہیں جبکہ پاکستان کے نعمان علی کی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔آل رائونڈرز رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔