اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک دولہا نے سعودی دلہن سے شادی کیلئے انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ استعمال نہ کرنے کی شرط رکھ دی تاہم دلہن نے بھی فوری طورپر اس عجیب وغریب پابندی کو تسلیم کرلیا۔ مقامی خاتون سے شادی کرنیوالے سعودی نے طے کیاکہ وہ نجی زندگی سے متعلق چیزیں سوشل میڈیا پر شیئرنہیں کرے گی اور خاتون نے اس عجیب شرط کو قبول کرلیا۔ روزنامہ الوطن کے مطابق مردنے تو پابندی لگائی تھی لیکن عجیب بات یہ ہے کہ دلہن نے بھی اتفاق کرلیا۔ شادی کی رسم اداکرانیوالے شیخ عبدالعزیز القرنی نے بتایاکہ ا±نہیں یہ شرائط بھی نکاح نامے میں لکھنے کی ہدایت کی گئی تھی ، ’یہ بہت ہی عجیب شرط تھی لیکن دلہن کی طرف سے قبول کیے جانے کے بعد مجھے اس کے لکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا‘۔ اخبار کے مطابق دولہا نے شادی سے پہلے اپنے دلہن کو بتایاتھاکہ اسے جوڑے کی نجی زندگی سے متعلق کوئی بھی چیزسوشل میڈیا پر نہیں ڈالنی ہوگی جس میں انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ بھی شامل ہیں تاہم یہ واضح نہیں کیاگیاکہ جوڑاسعودی عرب میں کس جگہ پر مقیم ہے۔