اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کرنےکا اعلان

datetime 28  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں اب ہیلتھ کارڈ کے تحت علاج کی سہولت دستیاب نہیں رہے گی۔ اس حوالے سے لاہور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے تمام سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو باضابطہ مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ “یونیورسل ہیلتھ انشورنس” کی سہولت ختم کی جا رہی ہے، اور تمام سرکاری اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 جون سے قبل اپنے بقایاجات کی تفصیلات فراہم کریں۔ اس تاریخ کے بعد اسٹیٹ لائف انشورنس کسی قسم کی ادائیگی نہیں کرے گی۔

اگرچہ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ محدود کیا جا رہا ہے، تاہم مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اسپیشل انیشیٹیو کے تحت جاری پالیسی برقرار رہے گی۔

پنجاب ہیلتھ انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر علی رزاق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ حکومت سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی مفت طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے، اس لیے وہاں ہیلتھ کارڈز کے ذریعے ڈاکٹروں کو ادائیگی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گردوں کی صفائی (ڈائیلیسز)، بچوں کے دل کے آپریشن اور جگر کی پیوندکاری جیسے اہم علاج سرکاری اسپتالوں میں جاری رہیں گے۔

ڈاکٹر علی رزاق نے یہ بھی بتایا کہ اب ہیلتھ کارڈ صرف نجی اسپتالوں میں استعمال کیا جا سکے گا، جہاں مریضوں کو علاج کی لاگت کا 50 فیصد خود برداشت کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…