اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

لندن: برطانوی خاتون کی بس میں سوار مسلمان خواتین سے بدسلوکی، گالم گلوچ،پولیس نے گرفتار کر لیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)خود کو دنیا کی سب سے مہذب قوم سمجھنے والے برطانوی شہریوں کا اصل چہرہ بے نقا ب ہو گیا۔ بس میں سفر کے دوران مسلمان خواتین کیساتھ متعصبانہ رویہ اپنانے اور گالم گلوچ کرنے پر برطانوی خا تون کو گرفتار کر لیا گیا۔ برطانوی خاتون کی جانب سے باپردہ مسلم خواتین کیساتھ بدسلوکی کا واقعہ لندن کے علاقے ویلسڈن میں پیش آیا۔ مسلمان خواتین بس میں سوار تھیں کہ برطانوی خاتون نے ان کے حجاب کو دیکھ کر چیخنا چلانا شروع کر دیا، اس نے انھیں دہشتگرد اور داعش کی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے انگلینڈ سے نکل جانے کا کہا اور کئی مرتبہ ہاتھا پائی کیلئے ان کی جانب بڑھی۔اس موقع پر کسی مسافر نے اسے روکنے کی کوشش نہیں کی، تاہم بس ڈرائیور نے دو مرتبہ بیچ بچاو¿ کرانے کی کوشش کی جو بے سود ثابت ہوئی۔ ایک متاثرہ خا تون کا کہنا ہے کہ وہ مراکش کی شہری ہے اور انگریری بالکل نہیں سمجھتی۔ اس نے برطانوی خاتون کو اشارے سے خاموش ہونے کا کہا تو وہ مزید بے قابو ہو گئی۔مراکش نژاد خاتون کا خیال تھا کہ وہ برطانیہ میں محفوظ ہو گی لیکن اس واقعہ کے بعد اس کے سوچنے کا انداز بدل گیا ہے۔ تاہم اسے خوشی ہے کہ قصور وار خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…