پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

ایشیاکپ 2025،بھارتی براڈ کاسٹر کے آفیشل پوسٹر سے ”پاکستان”غائب

datetime 24  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) ایشیاکپ 2025کے تاریک مستقبل کے دوران بھارتی براڈکاسٹر نے پاکستان کو پوسٹر سے بھی ہٹادیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر سونی اسپورٹس نے رواں سال کے آخر میں ہونے والے ایشیاء کپ ایونٹ کا ایک پوسٹر جاری کیا، جس میں بنگلادیشی، سری لنکن اور بھارتی کپتان موجود ہیں تاہم پاکستان کی نمائندگی کیلئے کوئی موجود نہیں۔بھارتی براڈ کاسٹر کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونیوالی سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ایشیاکپ ایونٹ میں حصہ لے گی۔ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے انعقاد سے قبل پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ مداحوں کو دیکھنے کا ملے گا کیونکہ ایشیاکپ 2025میں روایتی حریف ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔ایونٹ کی میزبابی متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کرے گا تاہم میزبانی کی رائٹس بھارت کے ہی سپرد ہوں گے۔تاہم بھارتی براڈکاسٹر نے ایک مرتبہ پھر ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل ماحول گرمانے کیلئے پاکستانی کپتان کو آفیشل پوسٹر میں شامل نہیں کیا، جس نے کھیل سے محبت کرنیوالے شائقین کرکٹ کو آگ بھڑکا دیا ہے۔دوسری جانب ایشیاکپ کا انعقاد رواں برس ستمبر میں ہونا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ شیڈول جاری نہیں ہوسکا ہے تاہم آفیشل براڈ کاسٹر کی جانب سے پوسٹر جاری کرنے سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اب ایونٹ اپنے وقت پر ہی منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ رواں برس ہونے والا ایشیاکپ ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا، جس کا مقصد ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026ء کی تیاری کرنا ہے۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…