اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

دنیا کو مبارکباد، امن کا وقت آگیا ہے، ٹرمپ کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے پر ایران کا شکریہ

datetime 24  جون‬‮  2025 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں داغے گئے ایرانی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع دینے پر تہران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے جانی نقصان کو روکنے میں مدد ملی، دنیا کو مبارکباد کہ اب امن کا وقت آگیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا کہ ایران نے اپنے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا بہت کمزور جواب دیا ہے جس کا دفاع موثر انداز میں کیا گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ایران نے کل 14 میزائل داغے، جن میں سے 13 کو مار گرایا گیا، اور ایک کو چھوڑ دیا گیا کیوں کہ وہ کسی خطرناک سمت میں نہیں جا رہا تھا۔ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کوئی بھی امریکی زخمی نہیں ہوا، اور بمشکل ہی کوئی نقصان ہوا۔انہوںنے کہاکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران نے اپنا غصہ نکال لیا ہے، اور امید ہے کہ اب مزید نفرت نہیں ہوگی۔ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ میں ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں حملے سے پہلے پیشگی اطلاع دی، جس کی وجہ سے کسی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوںنے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ تہران خطے میں امن و ہم آہنگی کی طرف بڑھے، اور میں پْرجوشی سے اسرائیل کو بھی یہی کرنے کی ترغیب دوں گا۔ٹروتھ سوشل پر دوسری پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امیرِ قطر کاخطے میں امن کے لیے کی گئی تمام کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ایک اور پوسٹ میں صدر نے لکھا ‘دنیا کو مبارک ہو، اب وقت ہے امن کا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…