منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

شاہ رخ کا اپنی ٹیم کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ ، نام بھی سامنے آگئے

datetime 24  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کرکٹ فرنچائزز کے مالک شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں اپنی ٹیم “ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز” کے لیے دو پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی کے آر کی ٹیم نے جن دو پاکستانی کھلاڑیوں کو رواں سیزن کے لیے منتخب کیا ہے ان میں فاسٹ بولر محمد عامر اور آف اسپنر محمد عثمان طارق شامل ہیں۔محمد عامر پہلے بھی چار سیزنز میں سی پی ایل کا حصہ رہ چکے ہیں اور انہوں نے اب تک لیگ میں 39 میچز کھیلتے ہوئے 18.09 کی اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

عامر اپنی تیز رفتار سوئنگ اور خاص طور پر ڈیتھ اوورز میں نپی تلی بولنگ کے لیے جانے جاتے ہیں، اور توقع ہے کہ وہ اس سیزن میں ٹیم کی بولنگ لائن کو مزید طاقتور بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔دوسری جانب محمد عثمان طارق ویسٹ انڈیز میں اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی لیگ سیزن کھیلیں گے۔ وہ پاکستان سپر لیگ 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل چکے ہیں، جہاں انہوں نے صرف پانچ میچز میں 10 وکٹیں لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان اداکاری کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کے پاس دنیا بھر میں متعدد کرکٹ ٹیموں کی ملکیت ہے۔ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز سی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیموں میں شمار ہوتی ہے، جو اب تک چار بار چیمپئن بن چکی ہے۔واضح رہے کہ محمد عامر سمیت تمام پاکستانی کھلاڑیوں پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت پر اب بھی پابندی برقرار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…