واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کا ردعمل بہت کمزور تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی طرف سے داغے گئے 14 میزائلوں میں سے 13 کو مار گرایا گیا ہے۔ ٹرمپ نے امریکہ کو حملوں کے بارے میں جلد مطلع کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کسی امریکی کو نقصان نہیں پہنچا اور ایران کے حملے میں بہت کم نقصان ہوا۔ٹرمپ نے امن کی کوششوں پر امیر قطر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ٹرمپ نے سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایران میں ہم نے جن مقامات کو نشانہ بنایا وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہر کوئی اسے جانتا ہے۔ صرف جعلی خبریں ہی حالات کو کم از کم کرنے کی کوشش میں اس کے خلاف دعوی کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ تنصیبات بہت اچھی طرح سے تباہ ہو گئی ہیں!امریکی صدر نے میڈیا اداروں پر الزام لگایا کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات کے مکمل طور پر تباہ نہ ہونے کا بتاکر جھوٹ بول رہے اور اپنے اعتبار میں کمی لا رہے ہیں۔