لندن(صباح نیوز)برطانیہ کی پہلی مسلم اور پاکستانی خاتون چانسلرنویدہ اکرام کو مالی بے ضابطگیوں کی شکایت پر عہدے سے ہٹاکر ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہیں لیبر پارٹی برطانیہ میں ایشیا کی پہلی خاتون کونسلر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ویسٹ یارک شائر پولیس کے مطابق عوامی شکایت پر پہلی مسلم خاتون چانسلر کے خلاف مالی بے ضابطگیوں کی تفتیش شروع کی گئی ہے جو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ، یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ نویدہ اکرام مالی بے ضابطگیوں میں ملوث تھیں۔ ابھی مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن سے متعلق تفتیش کی مزید تفصیل فراہم نہیں کی جاسکتی۔لیبر پارٹی یارک شائر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نویدہ اکرام کو مالی بے ضابطگیوں سے متعلق پولیس کو موصول ہونے والی عوامی شکایات پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
برطانیہ، پہلی پاکستانی خاتون چانسلر مالی بے ضابطگیوں کی شکایت پر فارغ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں