پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

جنس تبدیل کروانے والی کرکٹر نے بھارتی بورڈ، آئی سی سی سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 20  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی (این این آئی) نومبر 2024جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر و کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)سے ویمنز کرکٹ میں ٹرانس جینڈر پلئیرز کو کھلانے کا مطالبہ کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں 23سالہ انایا بانگر نے بتایا کہ مانچسٹر یونیورسٹی نے ہارمونز ریپلسمنٹ تھراپی مکمل ہونے کے بعد میرے تمام ٹیسٹ کیے، جس میں پٹھوں کی طاقت، قوت مدافعت، گلوکوز اور آکسیجن کی سطح کے اعداد و شمار کیے، جس کا موازنہ خواتین اتھلیٹس کیساتھ کیا گیا۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میرے اور خواتین اتھلیٹ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، اب سوال یہ ہے کہ کیا دنیا سچ ماننے کے لیے تیار ہے؟۔

سائنس نے مجھے خواتین کرکٹ کھیلنے کا حقدار ٹھہرادیا ہے، یہ رپورٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کو پہلی بار پیش کرنے کو بھی تیار ہوں، میرا مقصد صرف خوف کی فضا کو ختم کرنا ہے۔دوسری جانب ٹرانس جینڈر کرکٹرز ویمنز کرکٹ میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہیں، یہ پابندی 2023ء میں کرکٹ ورلڈکپ کے بعد آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ کے دوران لگائی گئی تھی۔انایا نے گزشتہ سال ہارمونل ریپلیسمنٹ تھراپی اور جنس کی تصدیق کی سرجری کروائی اور فی الحال وہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…