جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

کوئی ریپ کردے تو ہم کیا کرسکتے ہیں‘ سابق بھارتی وزیر اعلیٰ نے عوام کی حفاظت سے صاف معذوری

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرناٹک(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق نائب وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے ایس ایشورپّا ریپ سے متعلق اپنے ایک بیان کے بعد تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ایک خاتون رپورٹر نے ان سے جب سوال کیا کہ ’ آج کل ریپ کے بہت سے واقعات ہو رہے ہیں۔ تو حزب اختلاف کی جماعت کے طور پر آپ اس بارے میں کیا کر رہے ہیں؟اس کے جواب میں بی جے پی کے رہنما نے کہا: ’آپ ایک خاتون ہیں۔ اگر آپ کو کوئی کھینچ کر لے جائے اور ریپ کر دے اور ہم لوگ اپوزیشن والے کسی دوسری جگہ پر بیٹھے ہوں تو ہم لوگ کیا کر سکتے ہیں۔‘ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما ایشورپّا کے اس بیان کی کئی جانب سے مذمت ہو رہی ہے۔ریاست کے سابق وزیر اعلی ایچ ڈی یمارا سوامی نے اسے ’انتہائی غیر ذمہ دارانہ‘ قرار دیا۔لیکن بے جے پی کے رہنما کو اپنے اس بیان پر قطعی افسوس نہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے کوئی غلط بات نہیں کی ہے۔ وہ کہتے ہیں: ’وہ اپوزیشن کے کردار کے بارے میں جاننا چاہتی تھیں۔ میں نے ایک مثال دی۔ ریاست کے وزیر داخلہ بیرون ملک ہیں اور اس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں۔ اسی لیے میں نے تو صرف ایک مثال دی تھی۔‘انھوں نے کہا: ’پتہ نہیں کیوں ایک ٹی وی چینل افواہیں پھیلا رہا ہے۔ کرناٹک کی خواتین ایشورپّا کو اور عورتوں کے لیے ان کے احترام کو جانتی ہیں۔ خواتین سے متعلق ہماری پارٹی کا رخ بالکل واضح ہے۔ تو یہ تنازع غیر ضروری ہے۔ میں اپنے بیان سے متعلق افسوس ظاہر کرنے والا نہیں ہوں۔ میں نے کچھ بھی غلط نہیں کہا ہے۔‘بھارت کے مختلف علاقوں میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور تمام کوششوں کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ سے متعلق بیداری کی مہم بھی جاری ہے لیکن اس کے باوجود ریپ کے واقعات میں کم نہیں ہو رہے ہیں۔ جس پر کئی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…