اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

“ہر شخص فوراً تہران چھوڑ دے!” ٹرمپ کے بیان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 18  جون‬‮  2025 |

واشنگٹن (نیوز رپورٹر) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے ایک شدید بیان جاری کرتے ہوئے تہران میں موجود غیرملکیوں کو فوری طور پر شہر چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری کردہ پیغام میں دوٹوک انداز میں کہا کہ:
“ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، میں یہ بات پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہوں۔ ہر شخص کو فوراً تہران سے نکل جانا چاہیے۔”

کینیڈا میں منعقدہ جی 7 اجلاس کے دوران برطانوی وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری معاہدے پر دستخط کر لینے چاہییں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے کہ ایران ایٹمی صلاحیت حاصل نہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری معاہدے پر دستخط کے لیے ساٹھ روز کی مہلت دی گئی تھی، لیکن تہران نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔

یہ بیانات ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کر چکی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے حالیہ حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی میزائل حملوں میں اب تک 24 اسرائیلی ہلاک جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ایران بھی اپنے اعلیٰ فوجی افسران اور متعدد شہریوں کے نقصان کا سامنا کر چکا ہے۔

ایسی صورتحال میں امریکہ کے سخت مؤقف نے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ ایران نے بھی امریکہ کے رویے کو جوہری مذاکرات کے لیے “بے معنی” قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…