پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

دنیائے کرکٹ کا انوکھا واقعہ،ایک میچ میں 3 سُپر اوور! ٹی20 میں نئی تاریخ رقم

datetime 17  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلاسگلو(این این آئی)نیپال، نیدرلینڈز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں انوکھا واقعہ دیکھنے کو ملا جہاں میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 3 سپر اوورز کروادیے گئے۔گزشتہ روز گلاسگلو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں مداحوں انتہائی سنسنی خیز ٹی20 مقابلہ دیکھنے کا ملا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف ملا، تاہم نیپالی ٹیم محض 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بناسکی اور یوں میچ ڈرا ہوگیا۔پہلا سپر اوور:میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے سپر اوور کروایا گیا، جہاں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 19 رنز بنائے، جواب نیدرلینڈز کی ٹیم نے بھی بغیر وکٹ گنوائے 19 رنز بنائے اور میچ دوبارہ ڈرا ہوگیا۔اسی مقابلے میں دوسرا سپر اوور دیکھنے کو بھی ملا جہاں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کی اور ایک وکٹ کے نقصان پر 17 رنز کا مجموعہ بورڈ پر لگایا، نیپالی بیٹر ہدف کے تعاقب کیلئے میدان پر اُترے اور وہ بھی صرف 17 ہی رنز بناکر سکے، یوں میچ تیسری بار ڈرا ہوگیا۔

انتہائی دلچسپ میچ کا تیسرا سپر اوور بھی رولر کوسٹر رائیڈ ثابت ہوا، اب نیپال نے پہلے بیٹنگ کی تو وہ بغیر کوئی رنز بنائے اپنی دونوں وکٹیں گنوا بیٹھی اور یوں نیدرلینڈز کو جیت کیلئے محض ایک رن کا ہدف ملا، جہاں مائیکل لیویٹ نے چھکا لگا کر ٹیم کو میچ جتوادیا۔یہ ٹی20 کی تاریخ میں پہلا میچ تھا جہاں 3 سپر اوورز پر میچ کا نتیجہ سامنے آیا۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…