اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی حکام امریکی ٹی وی سیریز 'ہوم لینڈ' سے ناخوش۔ اس ڈرامے میں اسلام آباد کو کیسے دکھایا گیا ہے؟

datetime 28  دسمبر‬‮  2014 |

پاکستانی حکام نے شو ٹائم ٹی وی سیریز ‘ہوم لینڈ’ میں اپنے ملک کو بدنام کرنے پر ناراضی ظاہر کی ہے۔

ایک خبر کے مطابق، امریکا میں پاکستان کے سفارتی حکام نے بارہ اقساط پر مشتمل ‘ہوم لینڈ’ کا پورا سیزن فور دیکھا۔

سیریز اسلام آباد کے ارد گرد گھومتی ہے اور کلئیر ڈینس سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی آئی) کے نئے اور اہم کردار میں نظر آتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکام نے ایمی انعام یافتہ مشہور سیریز کے پروڈیوسرز سے شکایت بھی کی۔

پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان ندیم ہوتیانہ نے روزنامہ نیو یارک پوسٹ سے گفتگو میں کہا ‘امریکا کے اتحادی اور ایک قریبی دوست ملک کو بدنام کرنا ناصرف واشنگٹن کے سکیورٹی مفادات بلکہ امریکی عوام کے خلاف بھی ہے’۔

سیریز میں جس طرح پاکستان کے سکیورٹی حکام اور اسلام آباد کو دکھایا گیا، اس پر پاکستانی حکام مایوس ہیں۔

ایک ذرائع نے نیو یارک پوسٹ کو بتایا ‘اسلام آباد ایک پرسکون اور ہرا بھرا خوبصورت شہر ہے اس کے برعکس ہوم لینڈ میں دکھایا جانے والےاسلام آباد میں تباہی و بربادی ہے، جہاں ہر طرف فائرنگ اور بم دھماکے اور لاشیں بکھری ہیں۔ جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں’۔

ہوم لینڈ میں نظر آنے والا اسلام آباد دراصل جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں فلمایا گیا۔

حکام اس بات سے بھی ناراض ہیں کہ سیریز میں پاکستانی حکومت کو دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے دکھایا گیا۔

ایک اور ذرائع نے روزنامہ کو بتایا کہ ہوم لینڈ میں بار بار بتایا گیا کہ پاکستان کی ایک خفیہ ایجنسی شہریوں کی جانوں کی قیمت پر دہشت گردوں کو تحفظ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

‘یہ سب نا صرف مضحکہ خیز بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ہزاروں سکیورٹی اہلکاروں کی جانوں کی قربانی کے بھی مذاق ہے’۔

ہوم لینڈ کا موجودہ سیزین گزشتہ اتوار کو ختم ہو گیا اور ہوتیانہ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ شو کے پروڈیوسر حقائق کو درست کر لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…