جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران پر بیلسٹک میزائل سے متعلق پابندیاں برقرار رہیں گی، صدر اوباما

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) صدر اوباما کا کہنا ہے کہ ایران پر بیلسٹک میزائل سے متعلق پابندیاں برقرار رہیں گی، بین الاقوامی برادری کی مدد سے ایران پرمعاہدے کی پاسداری کیلئے دباؤ ڈالتے رہیں گے، براک اوباما نے واضح کیا کہ شام میں روس کیساتھ کارروائی کے حوالے سے کوئی اتفاق نہیں.واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کے دوران براک اوباما کا کہنا تھا کہ ایران پر بیلسٹک میزائل سے متعلق پابندیاں برقراررہیں گی۔ ایران کو معاہدے کی خلاف ورزی سے روکنے کیلئے بین الاقوامی برادری کےذریعے دباؤ ڈالتے رہیں گے، ایران کو سمجھنا ہوگا کہ برے برتاؤ کی قیمت پورے خطے کو ادا کرنی ہوگی.امریکی صدر اوبامانے کہاکہ شام میں کارروائیوں سے متعلق روس کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہیں تاہم بات چیت سے ہم آہنگی ممکن ہے، اوبامانے روس کی شام میں قیام امن کی کوششوں کو نتیجہ خیز قرار نہیں دیا.دوسری جانب جنوبی کوریا کےصدرکیساتھ ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کیساتھ مذاکرات سے متعلق کسی نتیجے پر نہیں پہنچے کیونکہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے دوری سے متعلق کوئی عندیہ نہیں دیا گیا.جنوبی کوریا کی صدر کا کہنا تھاکہ شمالی کوریا کو جوہری تکینیک سے دستبرداری میں سنجیدگی کا اظہار کرناہوگا، جنوبی کوریا اورامریکی صدر کی ملاقات اس لیے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ شمالی کوریا ممکنہ طور پرلانگ رینج میزائل کا تجربہ کرنے والا ہے.



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…