اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

نائیجیریا میں بدترین سیلاب، 200 سے زائد افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتا

datetime 4  جون‬‮  2025 |

ابوجا / موکوا (این این آئی) نائیجیریا کی ریاست نیگر کے شہر موکوا میں گزشتہ ہفتے آنے والے تاریخ کے بدترین سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ سینکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی ہمدردی کے کمشنر نے سیلاب سے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پانی میں بہہ جانے والے متعدد افراد کی تلاش جاری ہے، اور اگر لاشیں برآمد ہو گئیں تو ہلاکتوں کی تعداد 2024 کے سیلاب سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

موکوا کے رہائشی احمد سلیمان کے مطابق، صرف نیگر اسٹیٹ میں 200 سے زائد افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا: “یہاں کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ ہم خود اپنے پیاروں کو پانی میں ڈھونڈ رہے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق پانی کا لیول مسلسل بڑھ رہا ہے، ریلوے لائنیں متاثر ہو چکی ہیں اور کئی دیہات مکمل طور پر زیرِ آب آ چکے ہیں۔ سیلاب کی بڑی وجہ ناقص نکاسی آب اور کچے گھروں کی تعمیر کو قرار دیا جا رہا ہے۔رضا کاروں اور ایمرجنسی ٹیموں نے دریائے نیگر سے درجنوں لاشیں نکال لی ہیں، جو کہ موکوا سے 10 کلومیٹر دور برآمد ہوئیں۔

سرکاری حکام نے دعوی کیا کہ متاثرین کو امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے، لیکن مقامی افراد نے شکایت کی کہ انہیں اب تک کوئی سرکاری مدد نہیں ملی۔نائیجیرین میٹرولوجیکل ایجنسی نے ملک کی 36 میں سے 15 ریاستوں میں مزید سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…