تہران (نیوزڈیسک)ایرانی مجلس شوریٰ کی خارجہ وسیاسی کمیٹی کے چیئرمین علا¶الدین بروجردی نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع کے لیے تازہ دم دستے بھیجنے کو تیار ہے۔ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی جانب سے دمشق کی ہر ممکن مدد جاری ہے۔ ہم نے عراق اور شام دونوں کو فوجی سازو سامان اور عسکری مشیر فراہم کیے ہیں۔ ان ملکوں کی جانب سے مدد کی جو بھی درخواست کی گئی ہم اس پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔ دوسری جانب شام میں ایران کے مزید آٹھ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔