جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

جلدسعودی عرب کو گن شپ “بلیک ہاک” ہیلی کاپٹر فراہم کردیے جائیں گے ،پینٹاگون

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ وہ جلدسعودی عرب کو جنگ کیلئے استعمال ہونے والے گن شپ “بلیک ہاک” ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔ قبل ازیں امریکی اسلحہ ساز کمپنی “لاک ہیڈ مارٹن” نے بتایا تھا کہ اس نے سعودی عرب کے ساتھ ایک دفاعی معاہدہ کیا جس کے تحت ریاض کو پیٹریاٹ “باک 3” میزائل فراہم کیے جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اسلحہ ساز فرم پہلے مرحلے میں اور سعودی عرب کے درمیان یہ سمجھوتہ پچھلے ہفتے طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے امریکی کمپنی ریاض حکومت کو320 “باک 3” پیٹریاٹ میزائل فراہم کرے گی۔رپورٹ کے مطابق امریکی فرم اور سعودی حکومت کے درمیان دفاعی تعاون کا یہ سمجھوتہ گذشتہ مئی میں طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت سعودی عرب نے اس کمپنی سے مجموعی طورپر 600 پیٹریاٹ میزائلوں کے بدلے میں 5.4 ارب ڈالر کی رقم ادا کرنا تھی۔پیٹریاٹ میزائل معاصر اسلحہ اور دفاع کا اہم جزو سمجھا جاتا ہے۔ “پیٹریاٹ 3” دشمن کے طیاروں اور میزائلوں کو نشانہ بنانے میں ایک کارآمد ہتھیار ہے جو اس وقت امریکا، ہالینڈ، جرمنی، جاپان، تائیوان اور متحدہ عرب امارات کے پاس بھی موجود ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع “پینٹاگون” کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان طے پائے دفاعی سمجھوتے کے تحت امریکا سعودی عرب کو9 “بلیک ہاک”یو ایچ 60 ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔ یہ ہیلی کاپٹر جنگ میں دشمن پرحملوں، دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے علاہ ریسکیو اور انسانی امدادی مشن میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔جبکہ ایرانی حکام نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ امریکہ کے سعودی عرب کے اس تعاون سے خطے میں طاقت کاتوازن بگڑجائے گاجس پرایرانی سفارتی حلقوں میں پریشانی پائی جاتی ہے ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…