اسلام آباد: تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مزید لچک کا مظاہرہ نہ دکھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اس حوالے سے جتنی مہلت دینی تھی دے دی۔
اسلام آباد میں چیرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے تحریک انصاف مذاکرات کے حوالے سے بہت لچک دکھا چکی اور حکومت کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاملے پر جتنی مہلت دینی تھی دی جاچکی لہٰذا اب مزید لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے سے پیچھے ہٹے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت سے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق 3 نکات پر ڈیڈلاک موجود ہے جنہیں پہلے تسلیم کرلیا گیا تھا تاہم اب حکومت ان سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔