پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

“یہ ہمارے بیگ اٹھاتا تھا” نعمان نیاز اور شعیب اختر ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے

datetime 31  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف اسپورٹس اینکر اور صحافی ڈاکٹر نعمان نیاز نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے حالیہ ریمارکس پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے انہیں قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ یہ ریمارکس 25 مئی 2025 کو کرکٹ شو “دی ڈگ آؤٹ” کی 31ویں قسط کے دوران دیے گئے، جو تماشا پلیٹ فارم پر نشر ہوا۔

شو میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ اور انتظامی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا، “ہمارے وقت پر تو ہمیں معلوم ہی نہیں ہوتا تھا کہ کوچ کون ہے یا ٹیم کا منیجر کون ہے۔” اس کے بعد انہوں نے مبینہ طنزیہ انداز میں مزید کہا، “منیجر تو اس لیے ہوتا تھا کہ ہمارے بیگ اٹھا کر کمرے تک پہنچائے، یہ ڈاکٹر نعمان تو بس بیگ اٹھاتا تھا اور کمپیوٹر پر کچھ لکھتا رہتا تھا۔”

ڈاکٹر نعمان نے ان بیانات کو اپنی ساکھ اور پیشہ ورانہ عزت کے خلاف قرار دیتے ہوئے سخت موقف اپنایا ہے۔ ان کے وکیل، قاضی عمیر علی کی جانب سے 29 مئی کو شعیب اختر کو قانونی نوٹس ارسال کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ان ریمارکس سے ڈاکٹر نعمان کی شہرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر شعیب اختر نے فوری طور پر اپنے بیان پر عوامی معذرت یا وضاحت پیش نہ کی، تو ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ان دونوں شخصیات کے درمیان تنازع سامنے آیا ہو۔ اس سے قبل 2021 میں بھی ایک لائیو اسپورٹس شو کے دوران تلخ کلامی کے بعد شعیب اختر پروگرام چھوڑ کر چلے گئے تھے، جس کے بعد ان کے تعلقات میں کشیدگی برقرار رہی۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…