اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

9 مئی کیس، پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11ملزمان کو سزا سنادی گئی

datetime 30  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ رمنا پر حملے کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف، سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کیلاشی اور دیگر 9 ملزمان کو سزا سنادی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا تفصیلی فیصلہ سنایا، جس میں مجموعی طور پر 11 ملزمان کو 15 سال 4 ماہ قید اور مختلف مالی جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

عدالتی کارروائی کے اختتام پر چار ملزمان، جن میں محمد اکرم، میرا خان، شاہ زیب اور سہیل خان شامل تھے، کو کمرہ عدالت سے ہی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ عدالت نے دیگر غیر حاضر ملزمان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کر دیے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ ملزمان نے تھانہ رمنا پر دھاوا بولا، پتھراؤ کیا، فائرنگ کی، اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ مزید یہ کہ انہوں نے احتجاج کے دوران موٹر سائیکلوں کو نذرِ آتش کیا۔ استغاثہ کی جانب سے 24 گواہان نے عدالت کے روبرو بیانات قلم بند کروائے جبکہ ملزمان کی شناخت پریڈ مجسٹریٹ کے سامنے کرائی گئی۔

عدالت نے ہر جرم کے بدلے علیحدہ سزائیں سنائیں، جن کی تفصیل کچھ یوں ہے:

پولیس پر قاتلانہ حملے پر 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ

موٹرسائیکلوں کو آگ لگانے پر 4 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ

پولیس کارروائی میں مداخلت پر 3 ماہ قید

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایک ماہ قید

غیر قانونی مجمع اکٹھا کر کے جرم کرنے پر 2 سال قید

دہشت گردی کی دفعات کے تحت 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ

جج طاہر عباس سپرا نے فیصلے میں لکھا کہ اگر دارالحکومت کے تھانوں پر حملے معمول بن جائیں، تو ملک میں امن و امان قائم رہنا ممکن نہیں رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…