پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کرنے والے کو پھانسی دے دی گئی

datetime 29  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے جاسوس کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا۔ایران کی عدلیہ کے میڈیا سینٹر کے مطابق پیدرام مدانی نامی شخص کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کیلیے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دے دی گئی۔مجرم کو قانونی کارروائی، مقدمہ، اپیل اور سپریم کورٹ سے حتمی توثیق کے بعد سزائے موت سنائی گئی تھی۔

مدانی کو تقریبا 5 سال قبل گرفتار کیا گیا تھا، اس پر الزام تھا کہ وہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ساتھ رابطے میں تھا، غیر قانونی طریقے سے دولت حاصل کر رہا تھا اور جاسوسی کی تربیت حاصل کرنے کیلیے جرمنی کے کئی دورے کر چکا تھا۔ایرانی عدلیہ نے واضح کیا ہے کہ پھانسی سے پہلے مدانی کے خلاف مکمل قانونی کارروائی ہوئی۔ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں یہ کارروائی انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے، تہران بارہا اسرائیل پر اندرونی تخریبی سرگرمیوں اور جاسوس نیٹ ورک بنانے کا الزام لگاتا آیا ہے، جبکہ اسرائیل نے ان الزامات پر عمومی طور پر خاموشی اختیار کی ہے۔مدانی کی پھانسی ایسے وقت پر دی گئی ہے جب مشرق وسطی میں سلامتی کی صورتحال نازک ہے اور ایران، اسرائیل کو خطے میں اپنی ریاستی خودمختاری کیلیے خطرہ قرار دیتا ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…