منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان سے شکست کا غصہ بھارت مٹھائیوں پر نکالنے لگا

datetime 24  مئی‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)بھارت نے پاکستان سے اپنی دشمنی کو ایک نئی سطح پر پہنچاتے ہوئے اب مٹھائیوں کے ناموں تک میں تبدیلی کردی ہے۔ پاکستان کے خلاف فوجی شکست کے بعد اب بھارتی حکومت کو پاکستان سے منسوب مٹھائیوں کے نام بھی ناگوار گزرنے لگے ہیں۔حال ہی میں بھارت میں دو مشہور مٹھائیوں میسو پاک اور موتی پاک کے ناموں سے پاک کا لفظ ہٹادیا گیا ہے۔ ان مٹھائیوں کے نئے نام میسو شری اور موتی شری رکھے گئے ہیں۔ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب بھارت کو پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت زبردست فوجی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پانچ مقامات پر حملے کیے تھے۔ پاکستانی افواج نے اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ بھارت نے اس حملے کو آپریشن سندور کا نام دیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار)چلا کر دشمن کو اس کی اوقات یاد دلائی تھی۔ماہرین کے مطابق، مٹھائیوں کے نام تبدیل کرنے کا یہ اقدام درحقیقت بھارت کی ذہنی پسماندگی اور کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ جبکہ بھارت فوجی محاذ پر شکست کھا چکا ہے، اب وہ مٹھائیوں کے ناموں سے پاک کا لفظ نکال کر اپنی بے بسی کا اظہار کر رہا ہے۔سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین بھی اپنی ہی حکومت کے اس اقدام پر تنقید کر رہے ہیں۔

کئی صارفین کا کہنا ہے کہ جب فوجی محاذ پر کامیابی نہ مل سکے تو اب مٹھائیوں کے نام بدل کر دل بہلایا جارہا ہے۔ دوسری طرف پاکستانی صارفین اس واقعے پر طنز کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ نام بدل لینے سے حقیقت نہیں بدلتی۔یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے پاکستان سے اپنی دشمنی میں ایسے عجیب و غریب اقدامات کیے ہیں۔ اس سے قبل بھی بھارتی حکومت اور میڈیا پاکستان کے خلاف تعصب پر مبنی رویہ اپناتے رہے ہیں۔ تاہم، ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسے اقدامات سے نہ تو بھارت کی فوجی شکست کا ازالہ ہوگا اور نہ ہی پاکستان کی عظمت میں کوئی فرق پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…