جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

3دن کی نومولود کو سڑک سے اٹھا کر پالا، لڑکی نے 14 سال کی عمر میں ماں کو قتل کردیا

datetime 19  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نوز ڈیسک)بھارت میں گود لی گئی لڑکی نے 14 سال کی عمر میں اپنے بوائے فرینڈز کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارت کے گجپتی ضلع میں پیش آیا جہاں 14 سالہ لڑکی کو اپنے 2 بوائے فرینڈز کے ساتھ مل کر ماں کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 برس قبل بے اولاد جوڑا سڑک پر پھینکی گئی 3 دن کی نومولودکو بیٹی بناکر گھر لایا تھا جس کے ایک سال بعد خاتون کا شوہر انتقال کرگیا اور پھر خاتون نے اکیلے ہی بیٹی کی پرورش کی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ کچھ عرصہ قبل لڑکی نے عمر میں خود سے کئی سال بڑے رتھ اور ساہو نامی لڑکوں سے تعلقات استوار کرلیے تھے تاہم اس کی سوتیلی ماں بیٹی کے عمر میں کئی سال بڑےلڑکوں سے تعلقات کے خلاف تھی، دونوں لڑکوں کی جانب سے لڑکی کو والدہ کو قتل کرکے اس کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی ترغیب دی گئی۔دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہوا کہ خاتون کا قتل 29 اپریل کو کیا گیا، اس شام لڑکی نے اپنی ماں کو کچھ دوائیاں دے کر سلادیا، بعد ازاں اپنے دونوں بوائے فرینڈز کو گھر بلا کر ماں کا تکیے سے منہ دبا کر اسے قتل کرواڈالا، خاتون کی موت کے بعد بیٹی اسے بوائے فرینڈز کے ساتھ مل کر ماں کو اسپتال لے گئی جہاں اسے مردہ قراردیا گیا، ماں کی موت کے بعد لڑکی نے خود اپنے رشتہ داروں کو اطلاع دی ‘۔

پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کی کہانی اس وقت منظر عام پر آئی جب مقتولہ کے بھائی کے ہاتھوں اس لڑکی کا موبائل فون لگ گیا جہاں اس کی بہن کو قتل کرنے کیلئے 70 گرام سے زیادہ سونے کے زیورات اور 60000روپے نقدی چوری کرنے کے میسیجز موجود تھے۔اس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے لڑکی کو اس کے دو بوائے فرینڈز سمیت گرفتار کرلیا جب کہ تفتیش کے دوران پولیس نے ملزمان سے3 موبائل فون، قتل میں استعمال ہونے والے 2 تکیے اور تقریباً 30 گرام سونے کے زیورات بھی برآمد کر لیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…