پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان سے تعلقات کے الزام میں ایک اور بھارتی شہری گرفتار

datetime 19  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں پاکستان سے تعلق کے الزام میں ایک اور شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کی اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے پاکستان سے تعلق میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع رامپور کا رہائشی ہے۔

اسے مرادآباد سے ہفتہ کے روز حراست میں لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق شہزاد نامی بھارتی شہری کو ملک گیر کریک ڈان کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز بھی شامل ہیں۔اے ٹی ایس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، شہزاد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا رہی تھی، کیونکہ بھارتی انٹیلی جنس ذرائع نے اس کے بھارت-پاکستان سرحد پار اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی تھی۔تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ شہزاد پاکستان متعدد بار گیا اور وہ غیر قانونی طور پر سرحد پار کاسمیٹکس، کپڑے، مصالحہ جات اور دیگر سامان کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق، یہ اسمگلنگ کا دھندہ دراصل اس کی جاسوسی کی سرگرمیوں کا ایک طریقہ کار تھا۔مزید تحقیقات سے یہ بھی انکشاف ہوا کہ شہزاد رامپور اور اتر پردیش کے دیگر علاقوں سے لوگوں کو پاکستان بھیجنے میں ملوث تھا، جنہیں اسمگلنگ کے بہانے بھرتی کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق شہزاد کے خلاف اتر پردیش اے ٹی ایس پولیس اسٹیشن، لکھن میں بھارتی فوجداری ضابطہ کی دفعات 148 اور 152 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…