منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

datetime 19  مئی‬‮  2025 |

راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس ایل 10کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جس کے بعد ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ بھی ہوگیا۔راولپنڈی میں کھیلا گیا میچ آندھی اور بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 13 اوور تک محدود کردیا گیا۔ لاہور قلندرز کے 150 رنزکے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹوں پر 123 رنز بنا سکی۔لاہور نے زلمی کو 26 رنز سے شکست دے کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

قلندرز سے شکست کے بعد بابر اعظم کی پشاور زلمی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی،ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف مرحلے میں پہنچے کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔یہ پہلا موقع ہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل کے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو کوئٹہ گلیڈی پہلے مرحلے کے اپنے تمام 10 میچز کھیل کر 15 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔کراچی کنگز 9 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، لاہور قلندرز تمام 10 میچز کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ 9 میچز میں 10پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔

پشاور زلمی تمام 10 میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور ملتان سلطانز 10 میچز میں صرف 2 پوائنٹس حاصل کرکے پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر ہے۔ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا ہے۔ کراچی کنگز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کے درمیان لیگ مرحلے کا آخری میچ پیر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ پلے آف مرحلے میں کونسی ٹیم کس سے ٹکرائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…