جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

تائیوان سے امریکہ جانے والی پرواز میں 30ہزار فٹ کی بلندی پر بچی کی پیدائش

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015 |

لندن(این این آئی)تائیوان سے اڑان بھرنے والے ایک طیارے نے جب امریکی ریاست الاسکا کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی تو اس وقت طیارہ ایک اضافی مسافر کے ساتھ تھا، یہ مسافر ایک نوزائیدہ بچی تھی،جس نے ہزاروں فٹ کی بلندی پر دنیا میں قدم رکھا تھا۔ تائیوان سے لاس اینجلس جانے والی ایک پرواز کی حاملہ مسافر عورت نے غیر متوقع طور پر تیس ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتے ہوئے طیارے پر ایک بچی کو جنم دیا ہے ۔امریکی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق طیارے پر بچی کی پیدائش کا غیر معمولی واقعہ اس لحاظ سے بھی انوکھا ہے کیونکہ سوال یہ اٹھتا ہے کہ بچی کی قومیت کیا ہو گی، کیا جمہوریہ چین کے طیارے پر پیدا ہونے والی بچی امریکی ہو گی ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تائیوان سے لاس اینجلس کے لیے اڑان بھرنے والے طیارے کی ایک حاملہ مسافر نے قبل از وقت پیدائش کی علامات محسوس کیں اور ہوائی جہاز کے عملے کو اپنی تکلیف سے مطلع کیا ۔ہوائی جہاز کے عملے کے مطابق طیارہ اسوقت 19 گھنٹوں کا سفر مکمل کر چکا تھا اور بحرالکاہل کو عبور کر چکا تھا تاہم عملے کی جانب سے فوری طور پر مسافروں میں سے طبی امداد کے لیے پوچھا گیا اور خوش قسمتی سے جہاز پرموجود ایک ڈاکٹر نے عملے کی مدد سے آن بورڈ بچی کی کامیاب ولادت کرائی ۔بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں بچی اور ماں دونوں اچھی حالت میں ہیں۔ ہوائی جہاز کی ایک مسافر امیرہ راجپوت نے اس واقعے کی عکس بندی کر کے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کی ایک ائیر ہوسٹس ولادت کے بعد بچی کو کمبل میں تھامے ہوئے ہے جب کہ عملے کی خواتین ارکان کی خوشی سے ہنس رہی ہیں اور بچی کی آمد کا تالیاں بجا کر استقبال کر رہی ہیں ۔امیرہ راجپوت نے بتایا کہ وہ عورت بہت بہادر تھی، بچی کی ولادت کے وقت جہاز پر مکمل طور پر خاموشی چھا گئی تھی تاکہ عورت زیادہ گھبراہٹ محسوس نا کرے ۔چائنا پوسٹ اخبار کی اطلاعات کے مطابق بچی کی ولادت کے بعد پائلٹ نے ائیر لائن کو اس خبر سے مطلع کیا اور الاسکا کے ٹیڈ اسٹیونس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرہنگامی لینڈنگ کرنے کی درخواست کی تاکہ بچی اور ماں کا فوری طبی معائنہ ممکن ہو سکے ۔خوش قسمتی سے بچی کی ولادت کے تیس منٹ بعد ہی پائلٹ نے جہاز کو الاسکا کے ہوائی اڈے پر لینڈ کر دیا، جہاں سے بچی اور ماں کو الاسکا کے ساحلی شہر اینکریج کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا اور طیارہ تین گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ لاس اینجلس کے لیے پرواز کر گیا۔ذرائع کے مطابق سول ائیرو ناٹکس ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ بچی کی قومیت کا انحصار اس کے پیدائش کے سرٹیفکیٹ پر ہے ،جو اسے الاسکا کے اسپتال سے جاری کیا جائے گا کیونکہ بچی نے امریکی فضائی حدود کے اندر آنکھ کھولی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…