پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت نے پاکستان پر لگائے گئے الزمات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے، برطانوی وزیر خارجہ

datetime 16  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی نازک معاملہ ہے، بھارت نے پاکستان پر لگائے گئے الزمات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ توقع بھی نہیں کہ بھارت اپنی قومی سلامتی کا معاملہ مجھ سے شیئر کرے گا، جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے انٹرنیشنل پارٹنرز کے ساتھ مل کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام میں دہشت گرد حملہ خوفناک تھا، برطانیہ ہر قسم کی دہشت کردی کی مذمت کرتا ہے، متاثرین سے ہمدردی ہے، پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انتہا پسندی کو فروغ نہ ملے۔ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت نے جنگ بندی کے حوالے سے متاثر کن کردار ادا کیا، 4 سال میں پاکستان آنے والا پہلا وزیر خارجہ ہوں، پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات، ثقافت اور تجارت کے فروغ پر بات کروں گا۔برطانوی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کا براہِ راست اثر برطانیہ میں آباد دونوں ممالک کے افراد پر پڑتا ہے، برٹش پاکستانی کمیونٹی کے اس قدر تحفظات تھے کہ پاکستان ہائی کمیشن کو 2 ہزار سے زائد کالز موصول ہوئی تھیں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…