منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ پریتی زنٹا معروف کھلاڑی گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے کے سوال پر بھڑک اٹھیں

datetime 16  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی شریک مالک اور مشہور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا ایک سوال پر برہم ہو گئیں جو اُن سے آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل سے متعلق کیا گیا تھا۔پریتی زنٹا نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر مداحوں سے بات چیت کا ایک سیشن رکھا، جس دوران ایک صارف نے ان سے استفسار کیا کہ کیا گلین میکسویل کی آپ سے شادی نہ ہونے کی وجہ سے وہ آپ کی ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی نہیں دکھا پاتے تھے؟اس سوال پر پریتی زنٹا نے سخت ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، “کیا آپ یہی سوال کسی مرد فرنچائز مالک سے بھی کرتے؟ یا یہ امتیاز صرف خواتین تک محدود ہے؟ اگر میں کرکٹ کے شعبے میں کام نہ کرتی تو شاید مجھے کبھی یہ اندازہ نہ ہوتا کہ خواتین کو کارپوریٹ دنیا میں کس قدر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

“انہوں نے مزید کہا کہ، “مجھے یقین ہے کہ آپ نے یہ بات مذاق میں کہی، مگر یہاں موجود سب لوگ جانتے ہیں کہ اس سوال کا اصل مقصد کیا تھا۔ میں پچھلے 18 سالوں سے اس میدان میں اپنی محنت سے مقام بنایا ہے، اس لیے براہِ کرم مجھے وہ احترام دیا جائے جس کی میں حقدار ہوں، اور خواتین کے بارے میں غیر ضروری اندازے لگانا بند کریں۔”خیال رہے کہ پریتی زنٹا کی ٹیم پنجاب کنگز اس وقت آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 11 میچز میں 7 فتوحات اور 3 شکستوں کے ساتھ 15 پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…