منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت نے ترکیہ کو بھی حملے کی دھمکی دیدی

datetime 16  مئی‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی )پاکستان سے شکست کھائے بھارتی کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنے لگے اور اب ترکی کو حملے کی دھمکیاں دینے لگے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتیوں نے ترکی کو اپنے میزائل براہمسترا سے حملے کی دھمکی دی ہے جو 6 منٹ کے اندر ترکی کو تباہ کر سکتا ہے۔ یہ دعوی ایک بھارتی نیوز ایجنسی میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے ذریعے سامنے آیا ہے جس کو اسپانسر اس کی بدنام زمانہ دہشتگردی اور جاسوسی کی ایجنسی را نے کی ہے۔

ایک اور کارروائی میں بھارتی ایوی ایشن سکیورٹی واچ ڈاگ بی سی اے ایس نے ترکی کی گراونڈ ہینڈلنگ کمپنی سیلیبی ائیرپورٹ سروسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو دی گئی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی، جو نو ہوائی اڈوں: ممبئی، دہلی، کوچی، کنور، بنگلور، حیدرآباد، گوا، احمد آباد اور چنئی پر خدمات فراہم کرتی ہے۔ مذکورہ بالا مضمون میں کہا گیا ہے کہ اگنی فائیو میزائل، جو 29,400 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ترکی کے کسی بھی حصے، یہاں تک کہ اس کے دارالحکومت انقرہ پر بھی چند منٹوں میں حملہ کر سکتا ہے۔

بھارت کی یہ بوکھلاہٹ یاد دہانی کراتی ہے کہ ترکی، چین کے ساتھ ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی کھلے عام حمایت کی تھی اور اسے جدید فوجی ڈرون فراہم کیے تھے جو نام نہاد آپریشن سندور کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے نازک مرحلے پر پہنچنے کے بعد بھارتی شہروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔ بھارت ممکنہ طور پر کسی دور دراز کے دشمن جیسے ترکی کے خلاف براہموس میزائل کا استعمال کسی دوسرے ملک کے خودمختار پانیوں میں موجود طیارہ بردار بحری جہاز یا جنگی بحری جہاز سے لانچ کر کے کر سکتا ہے جو انقرہ کے قریب واقع ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…